سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو خط لکھ کر کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا سےنمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے، زیادہ نازک افراد کی مناسبت سے ویکسینیشن کا آغاز بھی کیا گیا۔
خط کے مطابق ویکسینیشن میں نجی شعبےکی شمولیت زیادہ سےزیادہ شہریوں کوسہولت دینےکاحصہ ہے نجی شعبےکی شمولیت سےمعاشرے کےدیگرافرادکورہو سکیں گے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طورپرحکومت نےکورونا ویکسین کی قیمت کا تعین نہیں کیا، فری مارکیٹ ریٹ سےبچنےکیلیےڈرگ پرائس فارمولےسےقیمت کا تعین کیا گیا، حکومت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرےگی تاکہ مارکیٹ میں مقابلےکا ماحول برقراررہ سکے۔
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ حکومت ریٹیل سطح پر ویکسین کی قیمت کا زیادہ سے زیادہ تعین کر رہی ہے اوپن مارکیٹ میں مقابلے کے رحجان کی فضا پیدا ہوئی، ابتدائی طور پر قیمتوں کے تعین پرکوئی قانون میسر نہیں تھا تاہم ڈرگ پراسیسنگ پالیسی کی شق ،ہارڈ شپ کیٹیگری میں ادویات کی درآمد کو اپلائی کیا۔

