English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا،وزیراعظم

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، رول آف لاء کو ہر صورت برقرار رکھنا ہو گا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی نہ ہو وہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے، اس
ملک میں جنگل کا قانون نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم اور شرکاء نے رائے دی کہ ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا نا قابل قبول ہے، انفرادی طور پر قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا رمضان المبارک میں احساس پروگرام کی 5 تقاریب منعقد کر رہے۔ وزیراعظم نے کہا عوام کو ریلیف کے لیے کوئی بھی اقدام سے گریز نہیں کروں گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کو رونا ایس او پیز کے تحت محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ہے جس میں وہ کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور افسران نے ملاقات کی، ملاقات میں شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شامل تھے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے اہم حکومتی امور پر شرکا کو ہدایات جاری کی ۔ بعد ازاں سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنے گھر سے ہی سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے