حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیر اسدعمر نےٹوئٹ میں لکھا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے شروع ہوگی۔
Registration of those who are 50 plus for covid vaccination will be opened on march 30th. Registration of those who are 60 and older has already been open. Encourage everybody who is 50 plus to register when the registration is opened for them on 30th.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2021
انہوں نے بتایا کہ 60 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے اور اب50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، شہباز شریف کو ویکسین کوٹ لکھپت جیل میں لگائی گئی۔
شہباز شریف کو ڈسٹرکٹ اور ہیلتھ انتظامیہ نے ویکسین لگائی، شہباز شریف کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت سے لگائی گئی۔

