اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ شجرکاری اور درختوں کو محفوظ بنانے کی جدید تکنیکیں استعمال کر کے مون سون سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے کوششیں دگنی کر دیں۔
مون سون شجرکاری مہم اور ماحولیات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو اب بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا نے بلین ٹری سونامی کے ذریعے دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس pic.twitter.com/jcaaerHJqM
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) July 12, 2021
