اسلام آباد: مہنگائی کے خلاف عوام کو ریلیف ملنے کے بجائے ایک فعہ پھر عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائے، گھی سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کردیا جائےگااور مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کیے گئے ہیں جبکہ کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوڈر کے پیکٹ پر 50 روپے جبکہ زیتون کے تیل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپےاور ڈیڑھ لیٹر کولڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارعت صنعت پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی بھی بڑھ رہی تھی، اس لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، تاہم اب بھی اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں اشیا کی قیمتیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء ملنے کا ایک سہارا تھا، وہ بھی ہم سے چھین لیا گیا ہے، اتنی مہنگائی کے بعد گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے، ضرور اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بھی چیزیں یوٹیلیٹی اسٹور پر دستیاب نہیں ہوتیں۔ا

