ابوظہبی:افغانستان سے فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اشرف غنی کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو خوش آمدید کہا ہے ۔
خیال رہے کہ کابل میں افغان طالبان کے داخل ہونے سے پہلے ہی اشرف غنی ملک چھوڑ ہیلی کاپٹر میں لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوگئے تھے، افغان سفارتخانے نے انٹر پول کے ذریعے اشرف غنی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

