English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خان صاحب اکثریت کھو چکے،اقلیت کی حکومت ہے ‘ بلاول

رحیم یار خان (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اکثریت کھوچکے‘ یہ اقلیت کی حکومت ہے‘ ووٹ کی عزت کرنے والے بزدار اور وفاق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں‘ ملکر کٹھ پتلی حکومت کو بھگا سکتے ہیں‘ اگرآپ کٹھ پتلی کونہیں بھگانا چاہتے تو پھر استعفے ہی دیدیں، دوموقف نہیں ہوسکتے، درمیانی راستہ عوام کو قبول نہیں۔رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکمران جنوبی پنجاب کا لولی پاپ دے رہے ہیں‘ صوبہ نہیں بنائیں گے‘ پنجاب، بلوچستان، سندھ کے عوام پس رہے ہیں‘ اگر ہم عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتریں گے تو مایوسی والی بات ہوگی‘ ہم خان صاحب کو بھگائیں گے‘ پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے