English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف

فائل فوٹو

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے بجائے عام شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکا کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 29 اگست کو امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران داعش کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے بجائے 10 عام شہری ہلاک ہوئے جس میں ایک سماجی کارکن زیماری احمد بھی شامل ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون حملے میں کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 13 امریکی فوجی بھی تھے۔ امریکا نے درعمل میں ڈرون حملے کر کے داعش کے دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے