English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کا اجلاس، آئی ایس آئی میزبان

اسلام آباد: افغانستان کی صورتحال پر چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کا اجلاس وفاقی دارالحکومت  میں منعقد ہوا ، جس کی میز بانی انٹر سروس انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں چین ، ایران، اور روس کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی، قازقستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے بھی شرکت کی،اجلاس میں افغانستان میں امن واستحکام کے لیے سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک نے افغانستان سے قطع تعلق کرلیا ہےجبکہ چین نے طالبان کی حمایت کرتے ہوئے افغان طالبان کی مدد کے لیے امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے