ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہت نازک وقت ہے، آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، مصطفی کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت کوئی تردیدی بیان جاری کرے، مہنگائی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کی احتساب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت کوئی تردیدی بیان جاری کرے، یہ بہت نازک وقت ہے، آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لیے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے ہسپتال اچھے چلا لیے؟ آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کر کے اور بیڑا غرق کرنا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے،  پیپلز پارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہو رہا ہے، یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو پیپلز پارٹی کے حوالے کیا، پاک سر زمین پارٹی یہ قبضہ چھڑائے گی جبکہ  مہنگائی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھیں اور خود کو بچانے کے لیے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں