English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الجزائر میں قتل عام کی برسی فرانسیسی صدر تقریب میں شریک

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے 60برس قبل فرانسیسی نوآبادی الجزائر میں مقامی باشندوں کے فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں قتل عام کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ یادگاری تقریب پیرس کے نواح میں ہفتے کی شام منعقد کی گئی۔ 17اکتوبر 1961ء کو الجزائر پر فرانسیسی حکمرانی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے شرکا کے خلاف پیرس پولیس کی کارروائی میں الجزائر کے درجنوں شہری شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعے اور اس کے اسباب پر بعد ازاں پردہ ڈالنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ آج تک اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد واضح نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے