ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں رکن پارلیمان کے قتل نے سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمان سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کے بعد ملک میں سلامتی کی صورت حال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایمس جمعہ کی شام لندن کے ایک نواحی قصبے میں ایک گرجا گھر میں مقامی ووٹروں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انہیں چاقو کے مسلسل وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے ایک 25سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور بتایا ہے کہ اس قتل کی دہشت گردانہ واقعے کے طور پر تفتیش جاری ہے۔ چند اطلاعات کے مطابق مشتبہ ملزم ایک صومالی نژاد برطانوی شہری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں