English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں خاکروبوں کی ہڑتال گلیاں سڑکیں کچرے سے بھر گئیں

برطانیہ: خاکروبوں کی ہڑتال کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے برائٹن اور ہوو میں خاکروبوں کی ہڑتال کے باعث گلیاں کچرے سے بھر گئیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق 5 اکتوبر سے بلدیہ کے خاکروبوں کی ہڑتال کے باعث کچرا اور قابل تجدید فضلہ سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے، جس سے صحت عامہ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر سے عوام کو نقل وحرکت میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں خاکروب اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال پر ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے