English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

اسلام آباد: مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید32مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28312تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1157نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی  او سی) کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25205تک پہنچ گئی ہے اورملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 1.31 فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 6 کروڑ 49 لاکھ47 ہزار 702 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار 770 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  اب تک3کروڑ 48لاکھ9ہزار1848افراد کو مکمل کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں5 لاکھ 10 ہزار 705 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی، اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس ویکسین کی9 کروڑ35لاکھ51ہزار193خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ54ہزارکوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے  بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان  اب تک کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ66ہزار204تک پہنچ گئی ۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ12 ہزار687 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں ،  اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1783تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.2 فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1790مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

احتیاطی تدابیر

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیاہے اور اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2934تک پہنچ گئی ۔

 وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد799تک پہنچ گئی، صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9004 تک پہنچ گئی، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12180تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان 92 ،آزاد جموں و کشمیر 126 جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد70تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے4 لاکھ46 ہزار 718 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب 4 لاکھ16 ہزار 399، خیبر پختونخوا 168411 اسلام آباد 104807، بلوچستان 32692، آزاد جموں وکشمیر 33546 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10114تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 106543تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا ایک لاکھ77ہزار 38، پنجاب 4 لاکھ 38 ہزار 271، سندھ 4 لاکھ66ہزار432، بلوچستان33138، آزاد کشمیر34412اور گلگت بلتستان میں10370افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12868افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7534، خیبر پختونخوا میں5693، اسلام آباد میں937، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں354اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق  اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ3 لاکھ21ہزار823ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے42126نئے ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے