English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائی این اے ایس کی نرسز کی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کو رکھنے کے اقدام کی مذمت

کراچی (رپورٹ : حماد حسین ) ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ (وائی این اے ایس) نےنرسز کی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کو رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نرسز کی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کو رکھنا ایک غیر آئینی اقدام ہے۔

ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل نرسز کی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کو رکھنے کے اقدام پر ایک نہیں چار خط لکھ چکی ہے کہ نرسنگ کالجز، مڈوائف کالجز ،پبلک ہیلتھ کالجز میں نرسز پرنسپل تعینات کیے جائیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کا مطالبہ ہے کہ آؤٹ آف کیڈر آفیسرز کو فلفور ہٹا کر نرسنگ آفیسرز کو تعینات کیا جائے،بصورت دیگر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور مجبوراً ہمیں اس معاملے پر سخت ردعمل بھی دینا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے