ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (آن لائن) اندرون ملک پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نوٹس لے لیا ہے۔ سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ پرواز کی منسوخی پرائر لائن اپنی یا دوسری ائرلائن پر مسافر کو منزل تک پہنچائے۔ مسافر مطلوبہ سہولت نہیں لینا چاہتا تو ائرلائن کو ٹکٹ 100 فیصد واپس کرنا ہوگا۔ حکام نے کہا ہے کہ لوڈ کی
کمی کے باعث پروازوں کی منسوخی کم سے کم کی جائے۔ پروازوں کی منسوخی کم نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔قومی ائرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئیں۔ سرین ائرلائن نے 117، ائر بلیو نے 86 اور ائر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں