ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سر سید کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس محمد زبیر محمدی میموریل کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی(اے پی پی ) سر سید کرکٹ کلب اور منصورہ اسپورٹس محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، سعید حسن اور رافیل مغل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں سر سید کرکٹ کلب نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاک فرمان کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 اوورز میں 99 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سفیان نے 20 اور دانش احمد نے 18 رنز اسکور کئے۔ سعید حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سر سید کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 194 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔دوسرے میچ میں منصورہ اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں