English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآبادفٹسال چیلنج کپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سانگھڑ عبد الرحیم راجپوت نے کیا

القمر

حیدرآباد(رپورٹ: عائشہ ارم) فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ 2021 کا رنگارنگ آغاز ہوگیا۔ پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز نے میڈیا کووآرڈینیٹر عائشہ ارم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس ایونٹ کو معروف فیفا ریفری مرحوم اکبر علی راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے منعقد کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑی انکی خدمات سے روشناس ہوسکیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سانگھڑ و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالرحیم راجپوت تھے جبکہ عمر دراز خان اعزازی مہمان تھے جنہوں نے کک آف کرکے چیلنج کپ کا افتتاح کیا۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ڈی ایف اے سانگھڑ نے میزبان پی ڈی پی فائونڈیشن کو 5-1 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وقار نے 4 اور شاہد نے ایکگول جبکہ میزبان ٹیم کا واحد گول عبداللہ شاہ نے اسکور کیا۔ ناک آئوٹ سسٹم کے تحت چیلنچ کپ کے حصول کیلیئے 18 مقامی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے