ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے او کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی ہدایت کی ہے۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث وزارتِ داخلہ نے لاہور کے علاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹان میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موبائل سروس بھی جزوی معطل کی گئی ہے۔

خیال رہے موصول خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے  کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی ہدایت لاہور میں ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں