ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں، رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو مشورہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب کیا، جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا، انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔

چئیر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصحیت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں