ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے  5بینچ  پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گےبینچ ایک جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس مظہرعالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔

بینچ دو میں قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہوں گے جب کہ بینچ تین جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔

بینچ  چار میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔بینچ پانچ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں