ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی آئی یو جے کے سیکرٹری اکرم عابد اور صحافی ثنا اللہ کو صدمہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) آر آئی یو جے کی سیکرٹری اکرم عابد کی چچا زاد ہمشیرہ اور ایک نجی ٹی وی چینل کے سینئر رپورٹر ثناء اللہ خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج سوموار کو یہاں دن گیارہ بجے ایچ ایٹ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد نواز رضا، آر آئی یو جے
کے صدر قیصر عباس شاہ، فنانس سیکرٹری مرزا عبد القدوس، سابق جائنٹ سیکرٹری ناصر میر، سابق صدر خاور نواز راجا اور پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر صدیق ساجد، سیکرٹری آصف بشیر چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے اکرم عابد اور ثناء اللہ خان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعاء کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں