English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارا اچنار قبائلی تصادم میں ہلاکتیں 8 ہوگئیں ،فائر بندی کی کوشش

القمر

پارا چنار (صباح نیوز) پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب جنگلات کے تنازع پر2 قبائل کے مابین مسلح تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیواڑ اور گیدو میں جنگل کے تنازع پر قبائلی تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا‘ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کرانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں‘ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے