English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا چین کے صدرشی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم  نے طینی صدر کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی صد سالہ تقریبات پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100 سال مکمل ہونے پر چین کے صدر کو مبارک باد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے غربت کےخاتمےکی جنگ میں بے مثال فتح، اصلاحات اور چین کی شاندار ترقی کوسراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا امداد کو سراہا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جب کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سےمتعلق بھی خصوصی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے