ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 135رنز کا ہدف

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں پر 134رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے شاہین حارث رؤف نےبہترین کھیلتے  ہوئے 4اوورز میں 22رنز دے کر 4وکٹیں لیں جبکہ ڈیرل مچل 27، ڈیون کانوے 27اور ولیمسن 25رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

گلین فلپس 13رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 116رنز پر گرگئی تھی جبکہ ساتویں وکٹ 125رنز پر گر گئی، پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں