English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہارات دے دیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہارات میں شاہراہ فیصل پر قائم عمارت نسلہ ٹاور گرانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو 27 اکتوبر 2021 تک گرانے کا حکم دے رکھا ہے جس کے تحت گزشتہ روز نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز منقطع کر دیے تھے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عمارت گراتے وقت قریبی عمارتوں کو نقصان نہیں  پہنچنا چاہیے۔

عدالت عظمیٰ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے لیے کمشنر کراچی نے سربراہ ایف ڈبلیو او اور ڈی جی ایس بی سی اے کو خط لکھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے