English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری ورلڈ بینک کا پروگرام تعطل کا شکار

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے16ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا ’’کلک‘‘ ( competitive and livable city of Kararchi project) پروگرام تعطل کا شکار ہو گیا‘ اس ضمن میں ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام شہر قائد کے عوا م کو تاحال کوئی فائدہ نہیں دے سکا اور آج تک منصوبے پرکوئی کام نہیں ہوا۔ کلک پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید افضال احمد نے لوکل گورنمنٹ کے ریٹائر افسر عارف رضا کو پروگرام کا ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس تعینات کیا ہے جبکہ اس کے لیے حکومت سندھ سے منظوری نہیںلی گئی اور نہ ہی اس عہدے پر بھرتی کاکوئی اشتہار شائع کرایا گیا جبکہ پی ڈی نے ریٹائر بیوروکریٹ کی پرکشش تنخواہ بھی مقرر کردی جو2 لاکھ روپے ماہوار بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ورلڈ بینک سے شہر کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے16ارب روپے قرض لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام کو شروع ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں مگرحیرت انگیز امر یہ ہے کہ بجٹ میں اس ضمن میں اخراجات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے