English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گڈز ٹرانسپورٹرز نے انڈسٹری مافیا سے نجات کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی،حافظ نعیم کی تعاون کی یقین دہانی

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی گڈز کیئرئر ایسوسی ایشن نے اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلیے قانون سازی‘ اور اوورلوڈنگ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ‘ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی گڈز کیئرئر ایسویسی ایشن کے صدر محمد اسلم، جنرل سیکرٹری غلام محمد آفریدی ، سینئر نائب صدر ملک شیر خان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے امیر فضل احد‘ نائب امیر وسابق رکن سندھ اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ اور قیم ضلع ڈاکٹر نورالحق کے ہمراہ کراچی گڈز کیئرئرایسوسی ایشن کے صدر کی دعوت پر ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ کراچی گڈز کیئرئر کے صدر محمد اسلم نے حافظ نعیم الرحمن کو بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوورلوڈنگ مافیا سے پریشان ہیں‘ بظاہر لوگ کے سمجھتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوور لوڈنگ کے ذمے دار ہیں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے‘ درحقیقت گڈز ٹرانسپورٹر صنعتکاروںاور انڈسٹری مافیا کے ہاتھوں عملاًیرغمال ہیں اور انہی کے دباؤ پر اوورلوڈنگ پر مجبور ہیں ، انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش اور افغانستان جیسا ملک بھی اوور لوڈنگ کو برداشت نہیں کرتا لیکن پاکستان میں اعلیٰ حکومتی حکام اور بڑے مافیا کے دباؤ کے باعث اوورلوڈنگ کا عذاب مسلط ہے جس سے ملک کو قوم کو اربوںروپے کے نقصان ہوتا ہے جبکہ سالانہ سیکڑوں قیمتی انسانی جانیں بھی ضایع ہوتی ہیں ۔اوور لوڈنگ سے ہر سال ملک کا 65 ارب سپر ہائی وے کی مرمت میں لگ جاتا ہے۔ اگر اوور لوڈنگ کو حکومت ختم کرے تو ہماری سڑکیں بھی صحیح رہیں گی حادثات بھی کنٹرول ہونگے اور ملک کا پیسہ بھی ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔ انڈسٹری مافیا اپنا منافع بڑھانے کے لئے اوور لوڈنگ کرواتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ آسمان سے چھوتی مہنگائی، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ڈالر کا روز بروز بڑھنا اور پولیس اور موٹروے کی لوٹ مار سے گڈز ٹرانسپورٹر تنگ آ چکے ہیں۔گاڑیاں مالکان کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی کر چکے ہیں۔اوور لوڈنگ سے ملک کی شاہراہوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اوور لوڈنگ ختم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کو سزا کیلیے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اوور لوڈنگ پر عملدرآمد کرنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز 22 دن کی ہڑتال بھی کر چکے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملاقاتیں لوگوں کو سمجھنے کا بڑا ذریعہ ہیں عام تاثر ہے کہ گڈز ایک مافیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ گڈزٹرانسپورٹرز خود مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہیں ، انہوںنے محمد اسلم ، غلام محمد آفریدی اور ملک شیر خان کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اس معاملے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے اراکین کے ذریعے اٹھائے گی تاکہ ملکی معیشت میںشہ رگ کا کردار ادا کرنے والوں کے مسائل حل ہوسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے