ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو تحریری رپورٹ میں آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے حوالے سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے، ترمیمی مسودے کی تیاری اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی، مسودے کا قانونی اور آئینی جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے مذہبی امور کی مشاورت کے بعد مسودہ وزارت قانون بھجوایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں