ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرسید یونیورسٹی میں قومی ٹیم کی فتح کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کیمپس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی نے جیت کا جشن بڑے شاندار طریقے سے منایا اور چانسلر جاوید انوار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ رقم کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت بھی ٹائٹل کے حصول کا ذریعہ بنی۔ شرکاء میں محمد ارشد خان (علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری)، محمد علی (ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی)، سید سرفراز علی (رجسٹرار)، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور مبشر مختار (ڈائریکٹر اسپورٹس) ، قاضی نصر عباس (قائم مقام کنوینئر اسپورٹس)سمیت طلبا کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں