English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا ہوگا، ثقلین مشتاق

القمر

دبئی(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹی 20ورلڈ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 2 میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔افغانستان سے مقابلے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی خطرناک ٹیم سے ہوشیار رہنا ہوگا،دبئی کی وکٹ آسان نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، افغانستان ٹیم کے پاس اسپنرز بہترین ہیں، ہمیں اسپنرز کے خلاف اپنی پلاننگ کے مطابق کھیلنا ہو گا، محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں،ہم جانتے ہیں افغانستان بہت اچھی ٹیم ہے، لیکن ہمارا منصوبہ بہت اچھا ہے اور ہم اس منصوبے پر اسی طرح عملدرآمد کریں گے جس طرح پہلے میچوں میں کیا،ہمارا نعرہ ہے کہ ہم مل کر سب کچھ حاصل سکتے ہیں۔ یہ ایسا نہیں کہ میں یہ کیا یا وہ کیا۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب نے یہ حاصل کیا اور ہمیں اسی سے فائدہ ہوا۔ان کی ٹیم کا چیمپیئنز جیسا مائنڈ سیٹ ہے یعنی وہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سوچ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے