English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین ،احساس کفالت پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے2 نوسربازگرفتار

القمر

بدین (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او بدین اور نندو نے احساس کفالت پروگرام کی رقوم سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 2 نوسربازوں کو رنگِ ہاتھوں گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بدین ضلع میں حکومت کی جانب سے مستحقین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ایس ایچ او بدین انسپکٹر انور لغاری اور ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر میر محمد گاڈہی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسٹاف کے ہمراہ گاؤں یار محمد بھرگڑی میں چھاپا مارکر 2 نوسرباز صدام حسین خاصخیلی اور پرویز خاصخیلی کو رنگِ ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس 2 ٹچ موبائل فونز ایک خاتون کا شناختی کارڈ اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ احساس کفالت کی رقوم سے فی کس ایک ہزار روپے کی کٹوتی کر رہے تھے ۔پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نندو پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے