English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 17 جاں بحق، 659 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 17 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 431 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 17 مریض انتقال کرگئے جب کہ 659 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 151 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 20 ہزار 105 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 122 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 558 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 563 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 49 ہزار 1 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 845 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 929 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 909 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 19 ہزار 7 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 807 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 116 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 738 اموات اور 1 لاکھ 69 ہزار 953 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 835 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 318 ہے۔ اسلام آباد میں 939 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 578 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 461 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 81 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 228 جب کہ فعال کیسز کی 97 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 775 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 389 جب کہ فعال کیسز 52 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 151 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے