English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ایم سی کلب زبیر محمدی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں

القمر

کراچی(اے پی پی )ٹی ایم سی کرکٹ کلب محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، دوسرے کوارٹر فائنل میں جناح کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، شعیب نقوی نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے جناح اسپورٹس کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹی ایم سی کلب کی پوری ٹیم 132 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے