دبئی(نمائندہ خصوصی)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ایک بیان میں مدثر نذر نے کہاکہ افغانستان کی ٹیم کسی بھی حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، افغانستان کے اسپنرز تو اچھے ہیں ہی ٹاپ آرڈر بیٹسمین بھی تیز کھیلتے ہیں، ان کی ٹیم جس دن 150یا 160رنز کر گئی ان کے اسپنرز مشکل میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے اور ٹیم زبردست کرکٹ کھیل رہی ہے، ٹیم میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیوں سے فرق پڑا ہے۔مدثر نذر نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں کم بیک سے فائدہ ہوا ہے جب کہ کپتان بابر اعظم میچور ہو گئے ہیں وہ متحر ک اور پرفارمر ہیں، ٹیم میں ان کا اثر بڑھ گیا ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا دیکھ رہا ہوں، ایونٹ شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ گروپ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، فائنل میں مقابلہ ہو سکتا ہے۔
