English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

سکھر ( نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے، حکمران کہتے ہیں کچھ نہیں ہے، میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،آج ملک بھر میں میڈیا والے سراپا احتجاج ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آٹا،تیل، گھی، پھل
سبزیاں سب ہی مہنگے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان سے کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا ہے،حکومتیں اس طرح تو نہیں چلتی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ بول ٹی وی ہو یا کوئی بھی ادارہ ہو، جو ادارہ حق کی آواز اْٹھاتا ہے اس کو بند کیا جاتا ہے یہ قابل مذمت ہے۔پی پی رہنما خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے