
اسلام آباد: پی ٹی وی پر بدتمیزی کے خلاف سینیٹ ارکان بھی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم نے “راولپنڈی ایکسپریس” شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم نے قوم کی جانب سے شعیب اختر سے معافی مانگ لی ہے۔
سینیٹر فیصل سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب اختر قومی ہیرو ہیں، کرکٹ کی دنیا میں نام بنایا، شعیب اختر کے ساتھ جو ہوا اس پر افسوس ہے، قومی ہیروز کو عزت نہیں دے سکتے تو ان کی بےعزتی کا حق بھی نہیں۔
