پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرا بین الاقوامی فزیکل ایگیلیٹی اینڈ کامبیٹ ایفیشنسی سسٹم کا مقابلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں تیسرا بین الاقوامی فزیکل ایگیلیٹی اینڈ کامبیٹ ایفیشنسی سسٹم کا مقابلہ ہوا جس میں 6 ممالک کے دستوں نے شرکت کی ہے۔
عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کے 107 فوجی جوان مقابلے میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے عالمی پیسز مقابلے یکم تا سات نومبر لاہور میں منعقد ہوں گے جس میں چھ ممالک کے دستے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان، یو اے ای کے 107 فوجی اہلکار مقابلوں میں حصہ لیں گے، پاک فوج کی 9 ٹیموں کے 121 کھلاڑی مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ پیسز مقابلوں میں شرکت کے لیے اردن، فلسطین، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں، عراق اور ازبکستان کی ٹیمیں 31 اکتوبر کو لاہور پہنچ جائیں گی۔

