English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی جونیئر ہاکی کپ کیلیے 21رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

القمر

کراچی (سید وزیر علی قادری)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 21رکنی قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی شکیل سرانجام دی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ جونیئر ہاکی اسکواڈ کی منظوری دے دی، منتخب شدہ جونیئر ہاکی سکواڈ میں سے 18 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم مزید شارٹ لسٹ کی جائیگی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر کھیلے جانے والے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا انتخاب عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دو روزرہ ٹرائلز کے بعد عمل میں لایا گیا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپین خالد حمید، اولمپین ناصر علی، اولمپین ایاز محمود اور اولمپیئن وسیم فیروز نے دوروزہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سیقومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کی تشکیل کے بعد حتمی منظوری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کے ہمراہ ٹرائلز دیکھے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی جانچ کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کی زیرنگرانی 29رکنی تربیتی ہاکی کیمپ 14اکتوبر کو لگایا گیا تھا جس کے اختتام پر دو روزہ ٹرائلز میں قومی جونیئر ہاکی سکواڈ منتخب کیا گیا۔قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ میں وقار (گول کیپر)، عبداللہ (گول کیپر)، رضوان علی، عقیل احمد، عدیل لطیف، معین شکیل، عمادالدین انجم، رومان خان،غضنفر علی، حنان شاہد، رانا وحید، عمیر ستار، محب اللہ، ابوذر، عبدالمنان، علی عزیز، محسن حسن، محمد عبداللہ، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن،اور سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں حسن امین، مرتضیٰ یعقوب، شاہ زیب (سندھ)، شاہ زیب (کشمیر) اور ارباز احمد شامل ہیں۔ 21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے اراکین 4 نومبرکو پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور رپورٹ کرینگے جہاں وہ قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے ساتھ 6نومبر،7نومبر، 9 نومبر اور 10 نومبر کو ہاکی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام ہاکی انڈیا کی میزبانی میں 24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے