English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان مزید مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے‘ امریکا

القمر

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی انڈر سیکرٹر ی عذراضیا نے کہا ہے کہ پاکستان ، امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات ، اقدار اور دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کیلیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انسداد دہشت گردی،
انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی، اور انسانی ہمدردی کے تحت ، افغان عوام کی مدد کے حوالے سے دو طرفہ جاری مثبت بات چیت کو سراہتے ہیں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو واشگٹن میںپاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کے دوران کی۔امریکی انڈر سیکرٹری عذرہ ضیا نے پاکستانی سفیر کا پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی گرمجوشی سے استقبال کرنے پر امریکی انڈر سیکرٹری کا شکر یہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ،امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورشراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے