English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خالصتان تحریک میں 1981سے اب تک 19ہزارسکھ جان بحق ہوئے

سکھوں کے آزاد وطن ”خالصتان“ کے لیے ریفرنڈم

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں مقیم کمیشن کے چیئرمین M Dane Watersنے واضح کیا ہے کہ کمیشن کا کردار "سکھس فار جسٹس کو ایک ایسا ریفرنڈم کروانے میں مدد کرنا ہے جو ممکن حد تک بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہو۔ کمیشن کا تقرر امریکہ میں قائم خالصتانی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے کیا ہے۔ یہ کمیشن جمہوریت کے ماہرین پر مشتمل ہے ۔M Dane Watersنے واضح کیا ہے کہ اگرچہ یہ ایک غیر سرکاری ریفرنڈم ہے، لیکن اسکا نتیجہ سکھ برادری کے لیے ایک آزاد وطن کیلئے بنیاد فراہم کر سکتا ہے اور اس نتیجے کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھارت کے زیر انتظام ریاست پنجاب کو ایک آزاد وطن کے طور پر قائم کرنے کے لیے باضابطہ ووٹنگ کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔ یہ بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کے قیام کی جانب ایک اور قدم ہے

ساوتھ ایشین وائرنے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب میں جاری تحریک میں سال 1981سے اب تک 11798عام شہری اور8125مسلح سکھ علیحدگی پسند جان بحق ہوئے ۔ اسی عرصے میں 1764فورسز کے اہلکار بھی کام آئے۔ 1984میں359عام شہری، 20فورسز اہلکاراور77علیحدگی پسند ،1988میں 1949عام شہری، 110فورسز اہلکار، 373علیحدگی پسند، 1989میں1168عام شہری،201فورسز اہلکار، 703علیحدگی پسند، 1990میں 2467شہری، 476اہلکار، 1320سکھ مسلح علیحدگی پسند،1991میں2591عام شہری، 497سیکورٹی اہلکار،2177علیحدگی پسند، 1992میں 1518عام شہری 252سیکورٹی اہلکار، 2113علیحدگی پسند، 1993 میں 48عام شہری25سیکورٹی اہلکار، 798علیحدگی پسند اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جبکہ 1994سے 6جون 2021تک 228عام شہری اور1011مسلح علیحدگی پسند جان بحق ہوئے۔

سال

شہری

فورسز

مسلح علیحدگی پسند

کل تعداد

1981

13

2

14

29

1982

13

2

7

22

1983

75

20

13

108

1984

359

20

77

456

1985

63

8

2

73

1986

520

38

78

636

1987

910

95

328

1333

1988

1949

110

373

2432

1989

1168

201

703

2072

1990

2467

476

1320

4263

1991

2591

497

2177

5265

1992

1518

252

2113

3883

1993

48

25

798

871

1994

2

0

76

78

1995

0

0

11

11

1996

0

0

3

3

1997

56

2

1

59

1998

0

0

0

0

1999

0

0

0

0

2000

18

0

0

18

2001

0

0

4

4

2002

4

3

0

7

2003

0

0

0

0

2004

0

0

0

0

2005

0

0

0

0

2006

0

0

0

0

2007

7

0

0

7

2008

0

0

0

0

2009

0

0

0

0

2010

0

2

2

4

2011

0

0

0

0

2012

0

0

2

2

2013

0

0

0

0

2014

0

0

0

0

2015

3

4

3

10

2016

4

7

14

25

2017

6

0

2

8

2018

3

0

0

3

2019

0

0

2

2

2020

1

0

2

3

2021

0

0

0

0

         

Total

11798

1764

8125

21687

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے