English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلاف کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، یعقوب خان

راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے سابق صدر و سابق وزیراعظم محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ گلگت کو صوبہ بنانے کے حق میں آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد لائی گئی تو اس کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا اور نہ آزاد کشمیرکو صوبہ بننے دیا جائے گا۔

اسلاف نے جو قربانیاں دیں ان کو ضائع نہیں ہونے دیا جا ئے گا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے چودہ سال سے بیگناہ راولاکوٹ کے نوجوان ضیاء مصطفی کو جموں جیل سے پونچھ لاکر جعلی مقابلہ میں شہیدکرنا بھارت کی شکست ہے۔

 عالمی قوانین کا احترام کرتے بھارت شہید کا جسد خاکی فوری ورثا کے حوالے کرے تاکہ احترام سے تدفین کی جاسکے پونچھ میڈیکل کالج کو تباہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا دعویٰ کرتا ہوں جلد پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قاہم ہونے والی ہے ۔

اپنے  خیالات کا مزید اظہار کرتے ہوئے یعقوب خان نے کہا کہ ہمارے صدر چودھری یاسین کو گرفتار کر کے انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ انصاف کرتے انہیں جلد رہا کرے گی اگر ان کے خلاف سازشیں بندنہ ہوہیں تو بھٹو کے جیالے ان کی بےگناہی ثابت کرنے اور ان کو رہا کروانے وہ راستہ اپناہیں گے جو حکومت کو شکست سے دوچار کرے گا ۔

یعقوب خان نے کہا کہ راولاکوٹ میں تجاوزات ہٹانے کے بہانے غریب طبقہ کا استحصال کیاگیا اگر یہ کھیل دوبارہ ہوا تو سخت ردعمل دیا جاے گا اس کے بجائے تاجران سے مشاورت کر کے آپریشن کیا جائے اور ان لوگوں کے خلاف آپریشن کیا جائے جو سرکاری زمینوں  پر قبضہ کیے ہیں اور معاوضے بھی کچھ لوگ وصو ل کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تولی پیر روڈ کی طرح علی سوجل روڈبھی جلد تعمیر ہو گا اس حوالہ سے عبدالقیوم خان نیازی نے تعاون کی یقین دہانی کروا رکھی ہے نیازی  کے ساتھ میرا ویسے بھی اچھا تعلق ہے پونچھ یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے بھی وہ میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وکیل ہے ہم اس کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے، عمران خان کی حکومت نے مہنگائی میں ستر سالہ ریکارڑ توڑدیئے، مجھ جیسا صاحب ثروت بھی اب سٹاف کی تنخواہ دینا مشکل جانتا ہے تو عام اور غریب لوگ کیسے گزارہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مہنگائی سے نجات کی خاطر لوگ باہر آہیں اورپیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، اگر کورونا وباء کے وقت ہماری حکومت ہوتی تو عام آدمی کو اتنا ریلیف دیتے کہ محتاجی نہ رہتی۔

 انہوں نے کہا کہ میں دوحلقوں سے الیکشن لڑرہا تھا ایک نشست خالی کرنا تھی سٹی کے لوگوں نے مجھے کامیاب نہیں کیا اس غلطی کا جلد انہیں احساس ہو جائے گا ایک ووٹ کو بھی ایک ہزار سمجھتا ہوں اسمبلی میں موجود ہوں دیکھنا کیا ہوتاہے قلندروں کی دعااور فقیروں کی سلامیاں اشارہ ہیں میں خدمت خلق کی سیاست کر رہا ہوں وہ کیا جیت ہے جو دونفل شکرانے کے پڑھنے کی توفیق نہ دے سکے۔

میڈیکل کالج اس وجہ بنے کہ راولاکوٹ کے لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر اسمبلی پہنچایا اسمبلی ممبر تھا توحکومت کی، اب ایک حلقہ سے جیتا اسمبلی میں ہوں پھر دیکھنا کیا ہوتاہے البتہ دکھ ہے کہ غازیوں اور شہیدوں کے حلقہ انتخاب کے لوگ درست فیصلہ نہ کر سکے جس کا انہیں جلد احساس ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس موقع پر اس بات پر کڑی تنقید کی گئی کہ راولاکوٹ سے دس ارب روپیہ سالانہ بینک منافع کماتے ہیں اور عمران نیازی کے دعوؤں اور اعلانات کے باوجود راولاکوٹ کے کسی ایک فردکوگھر کی تعمیر کیلئے قرضہ نہیں دیا گیا جو ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک اس پالیسی کو تبدیل کریں اور میرٹ پر قرضہ جات دیں اورمحکمہ برقیات لوگوں کی اس شکاہیت کا ازالہ کرے کہ ان کو بلز میں ناقابل برداشت بوجھ کیوں ڈالا گیا اگر عوام کے تحفظات دور نہ ہوے تو مجبورا یعقوب خان کو احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلناپڑے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے