
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں انتخابی مراکز پر تیاریاں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز مغربی شہر اوساکا میں حکام ایک پرائمری اسکول کے جمنازیم میں ووٹ کے ڈبوں کی تنصیب کرتے اور کورونا وائرس کے خلاف جراثیم کش محلول رکھتے دکھائی دیے۔ اندرونی انتظام کی وزارت کے مطابق 46 ہزار سے زائد انتخابی مراکز پر رائے دہی کا آغاز اتوار کی صبح 7 بجے ہو گا۔ بعض دور دراز جزائر اور دیگر مقامات پر یہ اوقات کار مختلف ہو سکتے ہیں۔
