دبئی (نمائندہ خصوصی) ہزارہ یو نائٹڈ یو اے ای کے چیئرمین یاسر صدیق نے مظفر آباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنو لی کے اعزاز میں گزشتہ روز اعشایہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ پروگرام دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں ڈرائریکٹر مظفر آباد ٹائیگرز سردار زاہد منان ، سی ای او کشمیر یو نائٹڈ نئیر شہزاد عباسی نے خصو صی شرکت کی۔ نئیر شہزاد عباسی کو کرکٹ کے فروغ بارے اقدامات کرنے پر شیلڈ پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ یو نائٹڈ اسپورٹس کمیٹی کے ممبران یاسر صدیق ،اخیار ،سجاد عباسی،سرفراز،عاصم ، تنویر اور باقی ممبران نے ارشدخان تنولی کو ویلکم کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہزارہ یونائٹڈ کے سینئرممبر سجاد عباسی نے ویلکم کے ساتھ مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ہزارہ یو یونائٹڈ یو اے ای کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ اس پلیٹ فارم سے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے ساتھ باقی یو اے ای میں ہونے والی کرکٹ سر گرمیوں کے بارے میں بتایا۔اخیار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ارشد خان کا شکریہ ادا کیا اور ہزارہ یو نائٹڈ یو اے ای کے پلیٹ فارم سے مظفر آباد ٹائیگرز کے ساتھ مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سی تجاویز دیں۔ یاسر صدیق نے ارشد خان کا خصو صی شکریہ اد اکیا اور ہزارہ یو نائٹڈ کے پلیٹ فارم سے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیا ل ہوا اور پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی کے فروغ کے لیے مظفر آباد ٹائیگرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بہت سی تجاویز دیں۔ارشد خان تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہزارہ یو نائٹڈ کی پوری مینجمنٹ کو مبارک دی کہ انھوں نے دیار غیر میں ہزارہ یو نائٹڈ کے لیے بہت ہی زبردست اقدام کیا اور کرکٹ کے فروغ اور ہزارہ کمیونٹی اورسیز کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ارشد خان تنولی نے ہر ممکن تعاون کے ساتھ مستقبل میں ہزارہ یونائیٹڈ کے ساتھ مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔آخر میں ارشد خان تنولی۔سردار زائد منان اور کشمیر یو نائٹڈ کے سی ای او نئیر شہزاد عباسی کو ہزارہ یو نائٹڈ کے پلیٹ فارم سے کرکٹ کے فروغ کے لیے بہتریں اقدامات پر شیلڈز پیش کی گئی۔ہزارہ یو نائٹڈ یو اے ای کی اسپورٹس کمیٹی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
