ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی تحریک کی جانب سے پانی بحران کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی اور پانی کی کمی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سجاد احمد چانڈیو ایڈووکیٹ،سبھائی ڈاہری، عمرا سموں، کاشف ملاح، آفتاب چانڈیو، سلیم ، داؤد ڈاہری ودیگر نے کہاکہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے ،پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کے ساتھ اشیائے خورونوش کی قیمتون میں بے انتہائی اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف زرعی ادویات سمیت زراعت کے شعبہ سے وابستہ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث ہاری آباد گار سخت مالی خسارے کا شکار ہیں سندھ میں پیپلز پارٹی نے تعلیم تباہ کردی ہے یونیورسٹی فیسوں میں مسلسل اضافہ غریب اور سفید پوش طلبہ سے چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں مہنگائی پر قابو پایاجائے اور فیسوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں