English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی حکومت اشیا خورونوش کی قیمتو ں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت روزمرہ اشیا صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اپنی ناکامی، نااہلی اور لوٹ مار کاملبہ پی ٹی آئی کی حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی سرکاری گندم گوداموں سے چوری کرلی گئی ، محکمہ خوراک جس کا کام گندم کی خریداری اور فلور ملز چکی مالکان کو گندم کی ترسیل ہے اس کی حالت یہ ہے کہ چکی مالکان کو کوٹہ کی گندم دینے کے بجائے کھلی مارکیٹ میں مہنگے داموں گندم فروخت کی جارہی ہے جبکہ چکی اور فلور مل مالکان کھلی مارکیٹ سے گندم خرید کر پسائی کے بعد مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ اسی طرح سندھ کے دیہی علاقوں میں اُگنے والی سبزی اور فروٹ بھی منہ مانگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، گراں فروش اور ذخیرہ اندوز من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے تو دوسری طرف پیپلزپارٹی کے وزرا ، اراکین اسمبلی ،عہدیداران ، سیاسی مشینری اور انتظامی مشینری لوٹ مار میں مصروف ہے ۔ اربوں روپے کی رقم بیرون ملک منتقل کی جاچکی ہے اور مزید منتقل کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے