اسلام آباد: ملک میں کورونا صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر 1.18 فیصد پر آگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 482 کیسز سامنے آئے جبکہ 6 اموات ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔
این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار455 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار38 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار560 تک پہنچ گئی ہے۔

