English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“اب اگر کسی فرد کو گرفتار کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی”

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین معروف مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب اگر کسی کالعدم تنطیم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے فرد کو گرفتار کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی،ملک کی خاطر ایثار سے کام لینا پڑتا ہے، معاہدے کے عملی نتائج دیکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ کیا جائے تو پوراکیا جائے،حکومتی لوگ جھوٹ بولنا شروع کردیں تو اعتماد کیسے قائم ہوگا،فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے،مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا ،جو بااختیار ہو،ہماری اصلاحی کوشش کے پیچھے کوئی ذاتی مفاد نہیں،طاقت کے استعمال کی دھمکیاں نہ دی جائیں،طاقت کا استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے کرکے پورے نہیں کیے ، پہلے ہی کہا تھا کہ دوغلے وزیروں کی زبان بند کرکے مصالحتی ماحول پیدا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے