لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے گذشتہ 3سالوں میں عوام پر بڑا ظلم کیا ہے،جتنے وعدے کیے اُن تمام وعدوں سے بے وفائی کرکے عوام کو دھوکا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے نظام ہی الٹ کررکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے خوف آتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں آنے والی حکومت کس طرح تباہ حال معیشت کو کیسے بحال کرے گی؟
ن لیگ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم اجلاس میں مشاورت ہوگی جب وقت آئے گا تو لانگ مارچ بھی کریں گے،عدم اعتماد کا ابھی وقت نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ مجھے مفاہمت کا بادشاہ کہتے ہیں،بادشاہ بار بار جیل نہیں جاتا، حکومتی وزرا صرف بیان بازی کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

