سندھ ہائیکورٹ نے قیوم آباد کورنگی روڑ پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر، کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے۔
پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں قیوم آباد کورنگی روڑ پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ محلہ قیوم آباد میں غیر قانونی تجاوزات جاری ہیں۔ متعلقہ حکام صرف نمائشی کارروائی کر رہے ہیں۔ لینڈ مافیا نے گلی نمبر ایک پر بھی قبضہ کرلیا۔ عدالت نے کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر، کے ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

